سعودی عرب میں زیتون کا سب سے بڑا زرعی فارم ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا
مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر الجوف میں واقع زیتون کا زرعی فارم زرعی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل نے بتایا کہ الجوف کو پوری دنیا میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے سب سے بڑے زرعی فارم کی سرپرستی کا اعزاز حاصل ہوا۔کمپنی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔