آئی سی کرکٹ چمپیئن شپ‘ ذیشان کی سنچری ‘ ملت نے قائداعظم کلب کو ہرا دیا
اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) آئی سی چمپیئن شپ کے ایک میچ میں ملت کلب نے قائداعظم کلب کو 4 وکٹ سے شکست دے کر سپراہٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ پہلی مرتبہ زونل سٹیج فائنل کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کی کامیابی میں ذیشان ارشد کی آل راونڈ کارکردگی کا اہم کردار ہے‘ قائداعظم کلب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39 اووز میں 206 پر آوٹ ہوگئی۔ قیصر نے 53 اور عمیر نے 39 رنز بنائے‘ ملت کلب کی طرف سے حمزہ نے 4 ذیشان اور حارث 2-2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ملت کلب کی ٹیم نے 41ویں اووز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ذیشان ارشد نے شاندار سنچری بناکر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ان کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری اجمل صابر نے ذیشان کیلئے 10 ہزار نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔