فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، قانون کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکارروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیاگیا جب کہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 8فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65,000کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔