پیرس میں ’’ایسوسی ایشن آف فرینڈز آف پاکستان‘‘ کا باضابطہ اجراء
اسلام آباد ( صاحبزادہ عتیق سے) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ’’ایسوسی ایشن آف فرینڈز آف پاکستان‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں فرانس کے سابق سفیر پیری لا فرانس ، پاکستان میں کاروبار کرنے والی فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں، دانشوروں، محققین، صحافیوں اور وزارت خارجہ امور و فراسیسی ارکان پالیمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو پاک فرانس تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا ۔اور کہا کہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے موثر فورم ثابت ہو گا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی روابط مزید مستحکم ہونگے۔