چین نے اپسٹار سکس سی ٹیلی مواصلاتی مصنوعی سیار ہ کامیابی سے مقررہ مدار میں پہنچا دیا
بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے لانگ مارچ نمبر تھری بی نامی کیریئر راکٹ کے ذریعے اپسٹار سکس سی نامی ٹیلی مواصلاتی مصنوعی سیارے کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار تک پہنچا دیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ سیارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں سروس فراہم کرے گاجس سے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں ٹیلی مواصلات اور نشریات کے معیار کو زیادہ بہتر کیا جائیگا۔اطلاع کے مطابق اپسٹار سیکس سی نامی یہ سیارہ ایشیا اور بحرالکاہل علاقوں کے لئے سیٹلائٹ ٹیلی مواصلات اور نشریات کی سروس فراہم کرے گا۔