آج نشتر پارک کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا پی پی نے ہمیں متحد ہونیکا موقع دیا: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج تاریخی جلسہ کر رہے ہیں۔ جلسہ نشتر پارک کے بڑے بڑے جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔ پی پی نے ٹینکی گراؤنڈ میں سرکاری ملازمین لے کر جلسی کی۔ پی پی کو بتائیں گے کہ جلسی اور جلسے میں کیا فرق ہے۔ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ جس جس کو ملک سے نکل جانا ہے ابھی نکل جائے۔
اب ہماری پتنگ آنے والی ہے پی پی نے ہمیں متحد ہونے کا موقع دیا ہم کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔