مسلم لیگ(ن) نے قومی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مضبوط کیا ہے: شہبازغوث
لاہور (پ ر) میاں شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان نے قومی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کیا۔ پاک فوج نے جس طرح حکومت پاکستان سے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے اور پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک بن کر ابھر رہا ہے۔