جناح اسلامیہ کالج ٹائون شپ کی طالبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن
لاہور (پ ر) جناح اسلامیہ کالج ٹاوٗن شپ کی طالبہ نے 1216 نمبر لے کر پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے پارٹ ٹو میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹاپ 10 پوزیشنز میں سے 6 پوزیشنز جناح اسلامیہ کالج، لاہور کے طلبہ و طالبات جن کے نام شہلا شریف سعدیہ کنول، مہوش ناز، تہمینہ فیاض، مہک اصغر نے حاصل کی ہیں۔ جناح اسلامیہ کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے شاندار کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد والدین کی دعائوں اور اساتذہ کرام کی شاندار رہنمائی سے منسوب کیا اور امید ظاہر کی کہ جناح اسلامیہ کالج میں تمام اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی کردار سازی میں بھی حصہ ڈالیں گے۔محمد یونس مغل پرنسپل نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے طلبہ مستقبل میں بھی اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کریں گے۔ ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو ایک بڑی تقریب میں انعامات اور گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔