حاجی اکرم انصاری پی پی 57میں تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ثابت ہونگے
لاہور (پ ر) پی پی 57 میں حاجی اکرم انصاری تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی مہم کا آغاز شروع کر دیا۔ حاجی اکرم انصاری جو کہ کافی عرصہ سے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور علاقے میں خدمت خلق کے کاموں کی وجہ سے اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ حلقے میں انصاری برادری کی اکثریت ہے جس کی بناء پر ان کو انتخاب میں فائدہ ہو گا، نیز انصاری برادری سمیت تمام برادریاں سماجی اور کاروباری حلقے بھی ان کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے انشاء اللہ الیکشن میں حاجی اکرم انصاری پی پی 57 سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے۔