الیکشن میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے: ملک اعجاز
لاہور (پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ورکر اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر محمد اعجاز ملک اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی شاندار کارکردگی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے۔ اورنج ٹرین‘ میٹرو بس‘ روزگار سکیم شاندار اقدامات سے عوام میں مسلم لیگ (ن) کی قدر منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوامی حمایت سے برسراقتدار آئے گی۔