ٹیپو سلطان بہادر سپاہی، عوام دوست حکمران تھے: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے شیر میسور ٹیپو سلطان کے یوم شہادت پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کی آزادی کے لیے جدوجہد اور جان کی قربانی بے مثال ہے۔ شہید سلطان نے اپنے خون سے چراغ حریت روشن کیا۔ غلامی کی زندگی پر موت کو ترجیح دی۔ ٹیپو سلطان بہادر سپاہی بہترین حکمران تجربہ کار سیاستدان اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل عوام دوست حکمران تھے۔انہوں نے زندگی اپنے مقولے شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر کے مطابق گزاری۔ آج بین الاقوامی سازشوں اور استعمار کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی ٹیپو شہید کے جذبے اور طرز عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے تحریک آزادی والے جذبے کو اپنانا ہو گا۔