سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی نواز شریف سے ملاقات
رائے ونڈ (نامہ نگار)قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور ملاقات ہوئی ہے جس میں رائے ونڈ حلقہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری عبدالغفور کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے ترجمان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔عبدالغفور کو رائے ونڈ کے حلقوں میں کسی بھی امیدوار کے ڈراپ ہونے کی شکل میں تیاررہنے کی ہدائت بھی کی گئی ہے۔