خلائی مخلوق 18 وزرائے اعظم نگل چکی‘ اب ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: اصغرمجید
رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ء صوبائی امید وارپی پی حلقہ170 اصغر مجید خاں گجو متہ نے کہا کہ زرداری اور نیازی نے اپنی سیاست کو جھوٹ اور الزام تراشیوں،خود ساختہ نعروں تک محدود رکھا، عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہے اور مطالبہ کر تی ہے،وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جس نے مادر ملت فاطمہ جنا ح کو غدار اور انکی ایمولینس کا پٹرول پی گئی، وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جو18وزرائے اعظموں کو نگل گئی،وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جو نہ نظر آتے ہوئے بھی سب کو ا نگلیوں پر نچارہی ہے، ایسی خلائی مخلوق کا مقابلہ ڈٹ کر نے پر نواز شریف کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہرقدم پر ساتھ دینے کاعزم کر چکی ہے۔