ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد خان دوران لیکچر ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) ایسوسی ایٹ پروفیسر ای این ٹی سروسز ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد خان گزشتہ روز فوتھ ائیر کی کلاس کو لیکچر کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ وہ حبیب اللہ خان کے صاحبزادے‘ محمد ناصر خان کے بھائی اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد خان کے داماد اور ڈاکٹر سلمان احمد خان‘ ڈاکٹر عمران احمد خان‘ ڈاکٹر عدنان احمد خان‘ نعمان احمد خان کے بہنوئی تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں تین بیٹے‘ ایک بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گلوٹیاں خورد نزد ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں سپردخاک کر دیا گیا۔