شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی طرف سے زکوٰۃ اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز
لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی جانب سے رمضان کی آمد کے موقع پر زکوٰۃ اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پریس بریفنگ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں علاج کے لیے آنے والے ہزاروں مریضوں میں سے 75سے80فیصد کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ رواں سال ہسپتال کے کل بجٹ کا تخمینہ 11ارب روپے ہے، جس میں سے تقریباً 6.5ارب زکوٰہ و عطیات سے اکٹھا کیا جائے گا۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں ایک نئے انڈوسکوپی یونٹ کا افتتاح بھی کی گیاہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پشاور میں دوسرے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کی گئی۔ اسی طرح کا تیسرا منصو بہ کراچی کا شوکت خانم ہسپتال ہے جس کی تعمیر کا آغاز رواں برس کے اختتام تک ہو جائے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان کے علاوہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ امریکا ، کینیڈا، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات،آسٹریلیا اور ناروے میں بھی رجسٹرڈہے۔ ان ممالک میں زکوٰۃ دینے کے لیے مزید تفصیلات شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹwww.shaukatkhanum.org.pkسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔