ایم کیو ایم پاکستان کے تحت آج ٹنکی گرائو نڈ لیا قت آباد میں جلسہ ہو گا
کراچی ( خصوصی رپو رٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتما م آج ہفتہ 5 مئی کو ٹنکی گرائونڈ ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا واضح رہے کہ متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان ( بہا در آباد)کے ساتھ ڈاکٹر فاروق ستار نے دو دن قبل مل کر جلسہ کر نے کا اعلا ن کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 مئی کو ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ہی جلسہ ہو گا ۔ ڈاکٹر خا لد مقبول صدیقی بھی اس مو قع پر پر یس کا نفرنس میں ان کے سا تھ تھے دریں اثنا ء متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 5 مئی کو ٹنکی گرائو نڈ لیا قت آباد میں ہونے والا جلسہ کراچی پر قبضہ کی خواہش رکھنے والو ں کیلئے تا زیا نہ ثابت ہو گا واضح ہو جائے گا کہ ایم کیو ایم ہی شہر کراچی کا واحد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے ۔ ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم ، اس کا انتخا بی نشان پتنگ اور سہ رنگی پر چم شہر کراچی ہی بلک سندھ کے شہری علا قوں کے عوام کی جا ن ہیں اور یہ تینوں چیزیں عوام کی رگوں میںخو ن بن کر دوڑ رہی ہیں ۔ غیر جمہوری طریقے سے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگا کر ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کراچی اور سندھ کے شہری علا قوں کے عوام آئندہ الیکشن میں چکنا چور کر دیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور حق پر ست عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 مئی کے جلسے میںزیا دہ سے زیا دہ تعداد میں شر کت کر کے ثابت کر دیں کہ ایم کیو ایم کو جتنابھی دبا لیا جا ئے کارکنا ن اور حق پرست عوام اپنے مشن ،مقصد اور نظریئے کو کبھی نہیں چھو ڑیں گے اور اپنی منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔