ن لیگ کے شہریار ریاض اور پی پی کے اسد گلزار تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شہر یار ریاض پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے شمولیت سے قبل رالپنڈی پشاور روڈ پر ان کی رہائشگاہ پر شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان سے ملاقات کی بعد ازاں شہریار ریاض نے جمعہ کی شام بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ان کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ میںراولپنڈی کے صوبائی حلقہ PP 12 سے ایم پی اے تھا جو اس وقت نئی حلقہ بندیوں سےPP - 18 بن گیا ہے انہوں نے عمران خان کو اپنے حلقے کے حدود اربعہ کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر شہر یارریاض کا خیر مقدم کیا گیا۔ یاد رہے کہ شہر یار ریاض راولپنڈی کی معروف شخصیت بائو محمد ریاض مرحوم کے بڑے صاحبزادے ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پشاور NA - 4 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اسد گلزار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اسد گلزارنے جمعہ کو صوبائی وزیر شاہ فرمان کے ہمراہ چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا انہوں نے تحریک انصاف کے منشوراور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا چیئرمین تحریک انصاف کا اسد گلزار کی شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اسد گلزار سابق رکن قومی اسمبلی گلزار خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں دریں اثناء بعد ازاں قصور سے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی وقاص حسن موکل نے بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ناز شاہ نے جمعہ کو بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف نے ناز شاہ کی سربراہی میں آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا ۔