;جی ایس پی سمجھوتے بارے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے‘ برطانیہ
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد بھی یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے ہونے والے سمجھوتے جی ایس پی پلس کی حمایت جاری رکھے گا۔ برطانیہ کی طرف سے یہ یقین دہانی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور برطانیہ کے ڈائریکٹر برائے تجارت ایلن برنز پاکستانی تاجروں اور برطانوی سفارت کاروں کی ایک ملاقات کے دوران دہرائی۔ برطانیہ کی طرف سے توقع ظاہر کی گئی پاکستان کی طرف سے جی ایس پی پلس سمجھوتے کے تحت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور اچھی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ ملاقات میں برطانوی سفارت کاروں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں باہمی تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ برطانیہ چاہتا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات نہ صرف برقرار رکھیں گے بلکہ ان میں وسعت پیدا کی جائے گی۔ برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کے عہدیدار بین الاقوامی ترقی کے لئے محکمہ کے نمائندوں اور پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں نے پاک برطانیہ تجارت میں اضافہ کے موضوع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
برطانیہ