وزیراعلی سندھ کی بند اسکولوں کو کھولنے فعال بنانیکی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (ایس ای ایف) انکے ایجنڈہ پر کام کر رہی ہے اور انہوں نے ایس ای ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ بند پڑے 168 اسکولوں کو فعال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر گلی کے بچوں کے لئے آ پ کا (ایس ای ایف) کا اسکول دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاوس میں سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن بورڈ کے گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن ناہید شاہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور غیرسرکاری اراکین ڈاکٹر قاضی مسعود، ڈاکٹر محمد میمن، حسین قمر شاہ، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور دیگر نے شرکت کی۔ ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن محترمہ ناہید شاہ درانی نے بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ای ایف نے گذشتہ چند سالوں میں اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈپارٹمنٹ (ایس ای ایل ڈی) کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاﺅنڈیشن نے 2314 اسکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعے 555943 سے زائد طلباءکو نہ صرف آگے بڑھایا ہے بلکہ معیاری اصلاحات بھی کی ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹھٹہ، بدین، جام شورو، دادو اور سجاول اضلاع کے 941 بند سرکاری اسکولوں کا سروے کیا اور ان بند اسکولوں میں سے 168 اسکولوں کو فعال بنانے کے لئے تفصیلی پلان دیا اور ڈیموگرافی کی بنیاد پر پینتیس ہزار طلبائ کو ان دور دراز علاقوں میں تعلیم سے ا?راستہ کیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ اسی طرح کا ایک سروے میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں بند اسکولوں کو کھولنے کے لئے کیا جا رہا ہے جس سے پچیس ہزار سے زائد بچے جوکہ اسکولوں سے باہر ہیں کو داخل کیا جاسکے گا۔ سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن اور سٹیزن ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی شراکت کے تحت ایس ای ایف کو پہلے او ایم وی کے تحت گھوٹکی، صالح پٹ اور نارا جیسے صحرائی علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے چلنے والے اسکولوں کو گود لینے کی اجازت دی گئی۔ اسکول ایجوکیشن اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایس ای ایف اور ایس ای ایل ڈی کے چلنے والے اسکولوں میں میرٹ پر آنے والے 1300 طلباءکو اسکالرشپ دینے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18-2017ءکے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینے 6.225 بلین روپے اور 19-2018ءکے بجٹ تخمینے کےلئے 9597.721 ملین روپے کی منظوری دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ