کراچی بجلی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی سخت گرمی میں شہری سراپا احتجاج
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) گرمی میںاضافہ کے ساتھ کراچی میں لو ڈ شیڈنگ بلندیو ں کو چھو نے لگی پا نی کی قلت کے باعث شہر ی دہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیںزیا دہ تر علا قوں میں ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے اور ایک گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جن علا قوں کو استشنیٰ حا صل ہے وہا ں بھی کئی کئی گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ ہو رہی ہے حکو مت کے سخت احکا مات کے با وجود رات12 بجے کے بعد بھی لو ڈ شیڈنگ ہورہی ہے جن علا قوں میں ہر گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے ان میں گرو مندرسر فہر ست ہے گرومندر ، لیا ری ، بلد یہ ٹاﺅ ن ، لا نڈھی ، سر جا نی ، سو سائٹی و دیگر علاقے متا ثر ہیں ۔ کے الیکٹرک نے اعلا ن کیا تھا کہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نہیں کی جا ئے گی کے الیکٹرک نے گزشتہ روز کہا کہ 200 میگا واٹ کے بجلی گھر کے بریک ڈاﺅ ن کی وجہ سے بجلی کا نیا بحران پیدا ہو گیا ہے لیکن بجلی گھر کی مر مت کے باوجو د لو ڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے جس پر شہری حیران ہیں ہل پارک کے اطراف علا قوں میں صبح 10 سے بجلی بند ہے پرانا گو لیمار میںصبح 10 بجے بجلی چلی گئی جو کہ پون ایک بجے آئی ۔
بجلی بحران