علی گڑھ یونیورسٹی میں آویزاں قائداعظم کی تصویر کا تنازع‘ علاقہ میں انٹر نیٹ سروس بند
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں کرنے کے جھگڑے کے بعد انتظامیہ نے علی گڑھ کے علاقہ میں انٹر نیٹ سروس بند کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے انٹر نیٹ سروس افواہوں کو روکنے کے لئے معطل کی گئی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی چند روز قبل آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کے گروپ نے یونیورسٹی پر دھاوا بول دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے۔ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب کہ علی گڑھ کے رکن اسمبلی ستیش گوتم نے وائس چانسلر کو خط لکھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ یونیورسٹی میں کیوں لگائی گئی ہے۔
قائداعظم/ تصویر