خواجہ آصف کی نا اہلی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خاجہ خواجہ آصف کی حےات ناہل کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ پیر 7مئی کو اپیل کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو خواجہ آصف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ سابق وزیرخارجہ خواجہ ا?صف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، جس اکاﺅنٹ پر نااہل کیا گیا وہ 2015 میں ظاہر کیا جاچکا ہے۔ لٰہذا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔
بنچ