اختیا ر ملا تو 6 ما ہ میں کراچی کا نقشہ بدل دینگے ، مصطفی کما ل
کراچی ( خصوصی رپو رٹر) پا ک سر زمین پا رٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے کہا کہ نفرتوں کے پر چار کر نے تعصب اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکا نے سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ہم ملک سے نفرتوں کی بجا ئے محبتوں کے پر چار کو عام کر ینگے اور تعصب اور فر قہ وارانہ فسادات کا خا تمہ کر کے بھا ئی چارگی، با ہمی آہنگی اور امن و آتشگی کے پیغام کو عام کر کے ایک روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر کر سکتے ہیں ، کراچی میں رہنے والو ں تمہا رے پا س پی ایس پی کے علا وہ کوئی آپشن نہیں ہے انشاء اللہ تباہ حا ل کراچی کا اختیار جب ہمارے ہا تھو ں میں آئے گا چھ مہینے میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے کیو نکہ ہمیں پتہ ہے کراچی کے مسائل کیسے حل ہونگے ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ریز یڈنسی نارتھ نا ظم آباد کے تحت منعقدہ تقریب کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے سیکر یٹری جنر ل رضا ہارون ، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد دیگر ذمہ داران بھی مو جو د تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ30 سال سے آپ ایک سیا سی جماعت کو ووٹ دے کر کا میاب کرا تے آئے ہیں آپ کو کیا ملا جو کراچی کبھی روشنیو ں کا شہر ہو آج کچرا کندی میں تبدیل ہو گیا ہے ، پانی ، بجلی ،صحت ، تعلیم کی بنیا دی سہو لیات سے محروم ہو گیا ہے جا گ مہاجر جا گ کے نعرے لگا نے والے نفرتوں کو پھیلا رہے ہیں کل وہ نو جو انو ں کے ہا تھوں میں ہتھیا ر دیں گے تین نسل پہلے ہی بر باد کر کے میر ی ایک نسل قبر کے اندر ایک نسل جیلو ں کے اندر اور ایک نسل در بدر کی کو ٹھو کریں کھاتی پھر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ جب تک آپ اپنے چوکیدار کو تبدیل نہیں کر یں گے اس وقت تک نئی آنے والی نسلو ں کے بچوں کے مستقبل روشن نہیں نہیں ہو سکتے۔ پاک سر زمین پا ر ٹی کے سیکر یٹری جنر ل رضا ہا رون نے کہا کہ ادبی اور ثقافتی سر گر میاں کراچی کا امن بحا ل کرنے میں معاون کر دار اداکریں گی کراچی کی روشنیا ں واپس لا نے کے لئے کل پاکستان مشاعرہ بارش کا پہلا قطرہ ثا بت ہوگا ۔ نفرت اور تعصب کی سیا ست کا خا تمے کر کے ہی کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہو سکتی ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پی ایس پی اور آرٹس کو نسل کے تعاون سے بزم ثقافت پاکستان کے تحت پانچ مئی نشتر پارک میں کل پاکستان مشاعرہ کے انعقاد کے سلسلے میں آرٹس کونسل میں سیکر یٹری جنر ل پی ایس پی رضا ہارون اور صدر آرٹس کو نسل احمد شاہ کے مشترکہ پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔
مصطفی کما ل