کراچی میں فائرنگ ، تشدد ایک شخص ہلاک میاں بیوی سمیت 5افرادزخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر کے بلاک 16 میں کے ڈی اے اوورسیز بنگلوز کے قریب مدرسے میں جھگڑے کے دوران تشددسے ایک شخص 50 سالہ عبدالرحمن عبدالعلیم خان ہلاک ہوگیا جبکہ شاہ لطیف ٹائون کے علاقے در محمد گوٹھ میں مسلح افراد نے ایک مکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26سالہ محمد یوسف، اس کی بیوی 24 سالہ نواب زادی اور دو بھائی 30 سالہ محمد خان اور 21 سالہ احمد خان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یوسف نے قمبر شہداد کوٹ کی رہنے والی نواب زادی سے پسند کی شادی کی تھی ان پر فائرنگ کرنے والوں میں نواب زادی کے باپ صدیق ، ماموں حسن اور دو چچا ممتاز اور انور شامل ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء میٹرو ول سائٹ میں ایک شخص 52 سالہ بخت ولد عبدالستار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
کراچی/ فائرنگ