گیس کی فراہمی کے با وجو د لو ڈ شیڈنگ پر قابونہ پا نا کے الیکٹرک کی نا اہلی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی ( خصوصی رپو رٹر) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی مطلو بہ گیس کی فراہمی کے باوجو د لو ڈ شیڈنگ پر قابو پانا بڑی نا اہلی کا ثبوت ہے، انہو ں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلا نٹ کی خرابی کئی ر وز سے درست نا کر نا عوام دشمنی ہے ، شہر کے مختلف علا قے جس میں نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، لا نڈھی ، شاہ فیصل ، ملیر، کورنگی ، اورنگی ، بلدیہ ، لیا قت آباد، شدید لو ڈ شیڈنگ کے دبائو میں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور گورنر سندھ سے مطا لبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی مجر ما نہ نا اہلی کا نو ٹس لیں ۔
ایم کیو ایم