سابق اسسٹنٹ انجینئر سائٹ کی ضمانت میں توسیع
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے سابق اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ سابق اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی ۔عدالت میں نیب کے پرسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ملزم علی اصغر نے 251 ملین کی کرپشن کی ملزم نے آ مدن سے زائد اثاثے بنائے ملزم کے پاس 22 ایکڑ زمین اور پیٹرول پمپ بھی ہیں۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے علی اصغر کی درخواست ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کردی ۔
ضما نت تو سیع