سیکریٹری بلدیات کے سیکرٹری نے کرپٹ افسران کے نام اگل دیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکریٹری بلدیات کے سابق پرنسپل سیکریٹری نے کرپشن میں اہم شخصیات کے نام بتادیئے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروںمیں زلزلہ آگیا۔ پرسنل سیکریٹری نے نیب کی تحقیقات کے د وران انکشاف کیا کہ کراچی کی چھ میونسپل کارپوریشنیں ہر ماہ کئی کروڑ روپے بھتہ ادا کرتی تھیں ضلع جنوبی کی میونسپل کارپوریشن ساڑھے تین کروڑ روپے اور میونسپل کارپوریشن ملیر کروڑوں روپے ادا کرتے تھے۔ یہ رقم اوپر چلی جاتی تھی ہر ٹرانزکشن پرمجھے 25لاکھ روپے ملتے تھے جن افسران کو تعینات کیا جاتا تھا وہ کروڑوں روپے ادا کرتے تھے۔
نام اگل دیئے