نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت‘ زرداری اور بلاول اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری بھی لاہور سے اسلام آباد آ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں راہنما¶ں کے اسلام آباد میں قیام کے دوران نگران وزیراعظم کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کو حتمی انداز میں مطلع کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جن ناموں پر سیاسی حلقوں میں غور کیا جا رہا ہے اس میں عسکری پس منظر رکھنے والی کوئی شخصیت نہیں ہے۔
بلاول‘ زرداری