بنوں‘ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام زیر زمین چھپا یا گیا خود کش جیکٹ ناکارہ
بنوں (نامہ نگار) بنوں میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا حساس اداروں کی طرف سے ڈی پی او بنوں کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد عناصر بنوں میں کسی عوام جلسہ میں تحریب کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں اور حملہ میں استعمال ہونے والی خود ساختہ خود کش جیکٹ بمعہ دیگر آلات بنوں اور ایف آر بنوں کی سرحد پر منتقل کرکے کسی خفیہ مقام میں چھپا رکھا ہے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر پولیس نفری مشتبہ علاقہ میں پہنچے اور زیرِ زمین بارودی مواد کو تلاش کرنے والی مشینوں کو استعمال کرتے ہوئے تھانہ بکا خیل کی حدود نالہ ٹوچی میں چھپا یا گیا خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا اس جیکٹ میں آٹھ دستی بم کو مہارت کے ساتھ جوڑا گیا تھاکہ ایک گرنیڈ کے پھٹنے سے باقی گرنیڈ بھی بیک وقت پھٹ جاتے جس سے انسانی جانوں کو وسیع پیمانے پر نقصان ہو جاتا علاوہ ازیںموقع سے مخابرہ اور پرائما کارڈ بھی برآمد کیا گیاتھانہ بکا خیل میں نامعلوم شرپسند عناصر کے خلاف بارودی مواد ایکٹ کے تحت پرچہ درج کیا گیا ۔
خود کش جیکٹ ناکارہ