پاکستان، ترکی کے برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں: صدر ممنون
اسلام آباد/ لاہور (صباح نیوز + خبرنگار) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے انتہائی قریبی اور گرم جوش تعلقات خطے میں استحکام اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں ۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکار سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر احساں مصطفی یوردا کول کے علاوہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے اور غیر معمولی ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں ترکی کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ صدر مملکت نے ترک رجب طیب اردگان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کے جرات مند لیڈر ہیں۔ ترک مسلم افواج کے سربراہ جنرل جنرل ہلو سی آکارنے پر جوش مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل مرحلے پر ترکی کا ساتھ دیا جس پرترک قوم پاکستانی عوام کی شکر گزار ہے۔ علاوہ ازیں چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکار (Hulusi Akar) نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف ترکش جنرل سٹاف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ہولوسی آکار نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعاون و اشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔
جنرل ہولوسی