چوہدری نثار چپ کا روزہ توڑ کر آج اہم بیان جاری کرینگے
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج ’’چپ‘‘ کا روزہ توڑیں گے وہ آج ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور کے بارے میں ایک آج بیان جاری کریں گے۔ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ملکی سیاست میں ’’پروایکٹو‘‘ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اصولی طور پر پارٹی سے ٹکٹ نہ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے 59 اور 63 کے حالیہ انتخابی سروے کی حوصلہ افزاء رپورٹوں کے پیش نظر دونوں حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر سرگرم کردار ادا کریں گے۔ وہ آئندہ چند دنوں میں این اے 59 اور 63 میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ این اے 63 سے بڑے جلسہ میں انتخاب لڑنے کا اعلان کریں گے۔ چودھری نثار علی خان کی قیادت میں ان کا گروپ راولپنڈی ڈویژن کے مختلف حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔
نثار اعلان