سی پیک کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت، انصاف میں تاخیر، مقدمات کی بھرمار پر تشویش ہے: چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سی پیک پاکستان‘ چین کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی‘ سی پیک سے استفادہ کیلئے تمام عوامل کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ انصاف کی فراہمی ہی معاشی ترقی کے فوائد سے مستفید ہونے میں معاونت کرتی ہے۔ قوم کی خوشحالی میں انصاف کی فراہمی کا بڑا کردار ہے۔ جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ہوتا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے آئیڈیاز‘ خیالات اور تجربات کا تبادلہ ممکن ہوتا ہے۔ جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے‘ عدلیہ نے ملک کو چیلنجز سے نکالنے میں کردار ادا کیا۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق آئینی معاملات کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ سرمایہ کاری کیلئے جان‘ مال اور کاروبار کے تحفظ کی فراہمی ضروری ہے۔ آئین کے تحت شہریوں کو حاصل حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا‘ منی لانڈرنگ‘ سائبر کرائم مقدمات کے حل کیلئے جدید عدالتی نظام ناگزیر ہے‘ معاشی بہتری کیلئے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا۔ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیف جسٹس