چینی فیکٹریوں میں فٹبال ورلڈ کپ جیسی ٹرافیاں تیار
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک ) دنیا فٹبال ورلڈ کپ کے بخار کا شکار ہوگئی، چین کی فیکٹریوں میں عالمی کپ جیسی ٹرافیاں بننے لگیں، بیجنگ میں شائقین کے لئے فین شاپ بھی قائم کر دی گئی۔فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں اب صرف چالیس دن باقی ہیں۔ ساکر وار کے لئے روس میں محاذ تیار ہوگیا۔