فیفا ورلڈ کپ 2018‘روسی صدر پیوٹن کو فین آئی ڈی کارڈمل گیا
ماسکو(سپورٹس ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شامل ہو گئے ہیں جنہیں فین آئی کارڈبھی دے دیا گیا ہے۔پیوٹن اور فیفا کے صدر انفنٹینو گیانی دونوں ہی سوچی میں اپنا فین آئی ڈی کارڈ وصول کرنے پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اور انہیں فین آئی کارڈ دے دیاگیا۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔