قادیانی ڈاکٹر سے منسوب نام کی واپسی تاجدار ختم نبوت کی کامیابی ہے‘ مفتی غوث بغدادی
کراچی(نیوزرپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہا پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی ،کراچی کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادری ، مرکزی وصوبائی رہنمائوں علامہ رضی حسینی نقشبندی،علامہ احمد قادری،مفتی عابد مبارک نے وفاقی حکومت کیجانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں قادیانی ڈاکٹر سے منسوب نام کی واپسی کو تاجدار ختم نبوت کی کامیابی قرار دای ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدائے فیض آباد کی قربانیوں کا ثمر امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی بصیرت افروز اور ولولہ انگیز قیادت اور پر عزم صبر آزما جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوا،ان رہنمائوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کے غیورمسلمانوں کا حب رسول کا جذبہ اس جنگ میں جیتا اورشاقمان رسول کا منصوبہ ہارا ہے یہود و ہنود کی عالمی سازش کے تحت پاکستان میں حکومتی سطح پر قادیانی نوازی کے منصوبے کو ایسی ناکامی کا سامنا ہوا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں آئندہ کوئی بھی امتناع قادیانیت کے قانون میں ترمیم یا تحریف کی جراُت نہیں کرسکتا ہے ،تحریک لبیک یارسول اللہا پاکستان کی قابل فخر قیادت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ ہم دو قومی نظریہ اور قانون رسالت پر جانوں کی قربانیاں تودے سکتے ہیں لیکن دنیا کے عارضی اقتدار کیلئے ایمان اور نظرئیے کا سودا نہیں کرسکتے ہیں ۔