متا ع دنیا اور حر ص نے انسا ن کو فکر آخرت سے غا فل کر دیا ‘ شا ہ عبد الحق
کراچی(نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علا مہ سید شا ہ عبد الحق قا د ر ی نے کہا کہ متا ع دنیا اور حر ص نے انسا ن کو فکر آخرت سے غا فل کر دیا ہے ۔ صبر وبرداشت کی عدم موجودگی کے سبب ہی انسان گناہوں میں مبتلا ہوتا ہے۔ انہو ں نے میمن مسجد جوڑیا بازار میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ا للہ کے غضب سے خوف زدہ ہوکر دعا و استغفار اور اپنے تمام صغیرہ ، کبیرہ گناہوں نا فرمانیوں ،بد اعمالیوں سے توبہ کرکے ہی رب کی رضا اور خوشنودی کو حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ شا ہ عبد الحق نے مزید کہا نقصا نا ت ، مشکلا ت ومصائب میں شکو ہ و شکا یت کے بجا ئے اللہ تعا لی سے منا جا ت او ر اپنے گنا ہو ں سے استغفا ر کی جائے۔ رب العا لمین صبر وشکر کر نے والے کو بے حدپسند کر تا ہے ۔ جھوٹ، غیبت ،بد گوئی کی وجہ سے ہما ری زبا نو ں سے کی گئی دعائیں مقبو ل نہیں ہوتیں۔انہوں کہاکہ امت مسلمہ کی بر تر ی و کا میا بی ایما ن کی قوت اور تقاضہ ایما ن پر عمل کر نے میں ہے آج مسلمان سخت آزما ئش سے دو چا ر ہے،ضر ورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ احکامِ الٰہی و اصولِ نبوی ﷺ کی پیروی کریں۔انہوں نے کہا کہ رب العا لمین فر د کے گنا ہو ں کو معا ف کر دیتا ہے ، قر آن مجید گو اہ ہے قو مو ں کے گنا ہو ں کی عبر ت نا ک سزائیں دیتا ہے۔