پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر؟
مکرمی ! پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ملک و قوم کا درد رکھنے والوں کی محنتوں اور جذبوں کی بدولت ایٹمی ملک ہے، اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ملک ہونے کے باوجود ہم غیروں کے بھکاری ہیں۔ اس کی اصل وجہ اسلام سے دوری کے سوا کچھ نہیں۔ ورنہ .ایسی کیا وجہ ہے کہ ہمارا ملک انجن کے ہوتے ہوئے بھی بیل گاڑی کا سہارا لئے ہوئے ہے اور پھر بڑی خوشی سے اپنی لگام بھی گوروں کے ہاتھ میں تھمائی ہوئی ہے ، یہاں جو حکمران آتا ہے پروٹوکول، وزیروں کی فوج، شاہانہ ٹھاٹھ سے حکومت کر کے چلتا بنتا ہے۔ . اور غریب عوام دن رات مزدوری کر کے بھی گھر کو نہیں چلا پاتے غریبوں کے حالات کب بدلیں گے۔ اگر مزدوری کرنا پیٹ بھرنے کا دارومدار ہے تو جناب یہ بات یاد رکھیں جس جان کا دانہ پانی لکھا گیا ہے وہ اسے کھائے بغیر دنیا سے رخصت نہیں ہو سکتا۔ زندگی کی گاڑی کو مزین اور پائیدار رکھنے کے لئے روزی درکار ہونا اور پھر اس روزی کا حلال ہونا اہمیت ہے جو ہماری نظروں سے اوجھل ہو گیا ہے ہم مزدوری کر بھی لیں تو ایک اچھے نتائج نہیں پا سکتے۔ ہم نے دنیا کے عروج کے لئے مزدور بن کے کام کیا نہ کہ آخرت کے لئے عیش میں اگر عزت نہ ہو تو وہ پھر ذلت و رسوائی کا سامنا کرتے ہوئے انسان غربت مانگ کر ہمدردی کی امید کر رہا ہوتا ہے .سامنے ٹیبل ہویا ریڑھی عزت اور حلال روزی وہ واحد چیز ہے جو سکون میسر کرسکتی ہے۔ (چودھری محمد طارق گڑھی شاہو لاہور)