قبرستان پر قبضہ اور قبروں کی بے حرمتی کا نوٹس لیں
مکرمی! انسانی بستیوں پر قبضہ کے واقعات عام سننے میں آتے ہیں لیکن قبرستانوں پر قبضہ اور قبروں کی بے حرمتی جیسے افسوسناک واقعات لمحہ فکریہ ہیں حکومت کو اس سلسلہ میں سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے تھانہ نارنگ منڈی کی یونین کونسل گھڑیال کلاں کے قدیمی گاو¿ں بھول چک میں قدیمی قبرستان کے 25 کنال رقبہ پر 20 بااثر خاندانوں نے مکانات بنا رکھے ہیں اپنا مال مویشی باندھ رکھا ہے اور گاو¿ں کا گندہ پانی بھی قبرستان میں چھوڑ دیا ہے جس سے دو کنال رقبہ پر پھیلی قبریں ملبا میٹ ہو چکی ہیں جبکہ یونین کونسل مہتہ ہو جائے گاو¿ں ماڑی کلاں میں مسیحی برادری کے 200 سال پرانے قبرستان میں ٹریکٹر چلا کر سینکڑوں قبروں کو مسمار کرنے کے واقعہ نے علاقہ بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے نارنگ منڈی پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے تاکہ یہاں قبرستانوں کی بے حرمتی جیسے افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ کیا جا سکے۔ قبرستانوں پر قبضے اور بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اصل وجہ اور ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جنکی کمزور گرفت کے باعث قبضہ مافیا بڑی آسانی سے قابض ہو جاتا ہے ان لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ (قمر گولاٹی نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ۔ 0321-7771965)