فیفا ورلڈ کپ2018،روسی صدر پیوٹن کو فین آئی ڈی کارڈمل گیا
ماسکو(آئی این پی)رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ کے جنون میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شامل ہو گئے ہیں جنہیں فین آئی کارڈبھی دے دیا گیا ہے پیوٹن اور فیفا کے صدرگیانی انفنٹودونوں ہی سوچی میں اپنا فین آئی ڈی کارڈ وصول کرنے پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں خوش آمدید کہ اور انہیں فین آئی کارڈ دے دیاگیا۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔