معراج الحق بینیفٹ کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)معراج الحق بینیفٹ کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہفتہ پانچ مئی کو زون چار کی دو ٹاپ ٹیموں پنجاب سی سی اور ینگ پاک فلیگ کر کٹ کلب کے درمیان برائٹ گرائونڈ پر صبح دس بجے کھیلا جائیگا۔فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف کے سی سی اے زون چار کے سیکریٹری شمیم انور صدیقی سے کرایا جائیگا۔ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم ِ انعامات اتوار کومنعقد کی جائیگی۔