ڈی ایف اے ساوتھ فٹبال ہائوس کے انچارج جان محمد جانو انتقال کرگئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے سائوتھ "فٹبال ھاوس کے آفس انچارج جان محمد جانو مختصر علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ڈی ایف اے ساوتھ کے گروپ لیڈر ناصر کریم بلوچ صدر جمیل احمد ہوت جنرل سکریٹری حاجی اقبال خان میڈیا کوارڈینیٹر محمد شریف بلوچ سندھ میں ڈی ایف اے ساوتھ کے منتخب نمائندہ اللہ بخش رحیم بلوچ جوائنٹ سکریٹری ماسٹر عبدالرحمان بلوچ نائب صدر اللہ بخش بلوچ ، بابو شیر افسر مجلس عاملہ کے ممبران محمد یعقوب سربازی ، ملا عبدالغنی ، خالد حسین بلوچ ، مولا بخش بلوچ ، حاجی شریف ، نثار اسرار اور محمد شریف جنتی نے جان محمد جانو کے وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کی موت سے ہم اپنے ایک مخلص بے لوث ساتھی سے محروم ہوئے رب العزت ان کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انتقال