تیسرا ناظم آباد فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) تیسرا ناظم آباد جیم خانہ فلد لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شروع ہورہا ہے جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ناظم آباد جیم خانہ کے سبزہ زار پر کھیلے جانے والا ایونٹ فلڈ لٹ میں کھیلا جائے گا۔ کلر کٹ میں ملبوس 16ٹیموں کو 4,4کے 4گروپ میں تقسیم کیاجائے گا۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔