آباد 2018 ایکسپو اسلام آباد میں شرو ع
اسلام آباد( کامرس ڈیسک )گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ایکسپوز کا انعقاد چھوٹے شہروں میں بھی کیا جانا چاہئے اورایک ایک کمرے کے گھر بھی بنائے جائیں تاکہ کمزور طبقہ بھی اس سے مستفید ہوسکے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر میں تین روز ہ آباد 2018 ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی،آباد انٹرنیشنل ایکسپو میں عالمی شو میں 122 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی جن میں22 غیر ملکی کمپنیاں ہیںجن کا تعلق ترکی،چین،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ملائشیا،سائپرس، اٹلی،،،ایران اور دیگر ممالک سے ہے،اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کراچی سے نکل اب اسلام آباد میں آئی ہے ایسی ایکپسوز سے ہماری آگاہی ہوتی ہے کسی کو آباد رہیں کی دعا دینا بہت اچھی دعا ہوتی ہے آپ کسی کو چھت دیتے ہیں تو اسکی دعائیں بھی لیتے ہیںآباد کا پروگرام اچھا پروگرام ہے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب آپکی ہر کوشش میں آپ کے ساتھ ہے ہماری تمام حمایت اس انڈسٹری کیساتھ ہیکنسٹرکشن سے متعلقہ جتنی بھی انڈسٹری ہے وہ بھی ترقی کرے گیایسی ایکسپوز کا انعقاد چھوٹے شہروں میں بھی کیا جانا چاہے۔ ایک ایک کمرے کے گھر بھی بنائے جائیں تاکہ کمزور طبقہ بھی اس سے مستفید ہوسکے گورنر پنجاب نے کہا کہ چھت کو حصول ہر کسی کا خواب ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کو چھت کی فراہمی کریں،بستیاں آباد کرتے ہیں اہل وطن،اورآباد اس حوالے قابل ستائش ہے،اس موقع پرچیئرمین آباد عارف جیوااگر کنسٹرکشن انڈسٹری پاکستان میں چلتی ہے تو ملک بھی چلتے ہیںگورنر پنجاب ہمارے شعبہ کی ترقی کیلئے بہت پرعزم ہیں۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے، اگر حکومت اس ضمن میںتعمیرات ،رئیل اسٹیٹ سے متعلق مربوط پالیس کا اعلان کرے تو آباد کے پاس گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت اور ریسورزہیں ،آباد حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔عارف جیوا نے کہاہے کہ تعمیرات سے وابستہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تاہم حکومت کی کچھ ناقص پالیسیاں اور قوانین رکاوٹ ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جائیدادوں کی قدر کی تعین کے تہرے نظام کو ختم کرکے آباد کی مشاورت سے ایک شفاف نظام لایا جائی ،محسن شیخانی نے کہا کہ لو کاسٹ سکیم کے تحت 21 لاکھ میں 5 مرلہ گھر دیں گے،اس سلسلے میں زمین حاصل کر لی گئی ہے، ہمارے ہاں انفراسٹرکچر کی بہت کمی ہیادرے سہولیات کی بجائے عوام. کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں ، موجودہ حکومت کے دور میں انفراسٹرکچر پر.توجہ نہیں دی گئی ہے، حکومت کی توجہ صرف ٹیکس اکٹھاکرنے پر مرکوز ہے،میئر اسلام ا?باد شیخ انصر عزیزکنسٹرکشن انڈسٹری کسی بھی ملک کی اہم انڈسٹری ہوتی ہیہمیں اپنے ملک کی اس انڈسٹری کو ترجیحی بنیادوں پر۔فروغ دینے کی ضرورت ہے،ایکسپو کا مقصد لوگوں میں ا?گاہی پھیلانا ہیایسی ایکسپوز سے ملک کی معیشت ترقی کرتی ہے،حکومت اس سلسلے میں اپنی سپورٹ جاری رکھے گی۔