ذاتی مفادات کی خاطرقومی مفادات کوداؤ پر لگانے کی سیاست نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا : شہبازشریف
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پرترجیح دینے کی سیاست درست نہیں ہے۔ پرانے سیاسی کلچر کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عام آدمی کی فلاح وبہبود پرمبنی ہے، ہم سب کومل کر پاکستان کو خوشحالی اورترقی کی راہ پرلے جانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دوہزارتیرہ کی نسبت آج کا پاکستان معاشی لحاظ سے زیادہ مستحکم ہے۔ امن اورروشنی کا یہ سفرجاری رہے گا۔ ن لیگ پرامن، معاشی طور پر مستحکم اور محفوظ پاکستان کا وعدہ پورا کرے گی۔