میڈونا نالائق طالبہ مگر کامیاب گلوکارہ
میوزک کی دنیا میں خواتین کو متعارف کروانے والی میڈونا ایسے افراد کی صف میں شامل ہیں جن کو یونیورسٹی سے نکال دیاگیا۔ میڈونا کو1978ء میں مشی گن یونیورسٹی سے فارغ کر دیاگیا تھا۔ ان کو یونیورسٹی سے اس لئے نکالا گیا کیونکہ انہیں ڈانس میں دلچسپی تھی اب یا تو ہو پڑھ سکتی تھیں یا پھر ڈانس سیکھ کر اپنا کرئیر بنا لیتی مسلسل چھٹیوں کے باعث یونیورسٹی فیکلٹی نے انہیں نکل جانے کا پروانہ جار کر دیا۔ البتہ میڈونانے اس بات کو دل پر نہیں لیا اور پریشان ہونے کے بجائے وہ نیویارک چلی گئیں۔ نیویارک میں انہوں نے ایلون ایلے میں ڈانس کو کیرئیر بنانے کیلئے داخلہ لیا اس کے بعد میڈونا80ءکی دہائی میں پاپ میوزک کی آئی کان بن گئیں۔ تب سے اب تک وہ ہردلعزیز گلوکارہ ہیں۔ اس سے قبل میوزک کی دنیا پر مردوں کا راج تھا۔ میڈونا کی ایک البم کی تین سو ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں‘ اسی بدولت ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاگیا۔میڈونا میوزک ورلڈ کو ختم کرنے کے بعد اداکاری میں بھی جلوہ گر ہوئیں اور اس میں بھی خود کو منوایا اور کئی ایوارڈز حاصل کئے۔ میڈونا کا نام بیسویں صدی کی طاقتور25خواتین میں شامل ہے۔ میڈونا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں بھی اپنی شناخت رکھتی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کو ہمسفر مل گیا!
میلوڈی کوئین ٹیل سوئفٹ جو بہت دفعہ میڈونا سے شادی اور تعلقات کے حوالے س ے مشورے لیتی نظر آئیں انہیں بلآخر کیلون ہیرس کی صورت میں ایک ہمسفر مل ہی گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ٹیلر نے اس سے قبل کسی کو اتنی اہمیت نہیں دی جتنی وہ کیلون کو دے رہی ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھنا نیحد ضروری ہے کہ ٹیلر کے گزشتہ افئیرز امیر ترین افراد سے تھے جبکہ کیلون کی پرکشش شخیصت نے ٹیلر کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ ٹیلر کا کہنا ہے کہ کیلون ہی وہی انسان ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتی ہیں ۔ اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ ٹیلر جتنی جلدی اس رشتے سے منسلک ہوتی جا رہی ہیں کیا اتنی ہی جلدی اکتانے والی ہیں یا سچ میں ان کی نیا پار لگنے والی ہے۔
میک اپ بہترین پلاسٹک سرجری ہے
آج کل ہر جانب خوبصورتی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن جو افراد خوبصورت نہیں ہیں یا انہیں ایسا لگتا ہے کہ اچھے نہیں دکھتے تو وہ کاسمٹک یا پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتے ہیں لیکن اس پر بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ میک اپ بہترین پلاسٹک سرجری ہے یہ بات ہالی وڈ سٹار ساندار ورگارا نے ایک ٹی وی شو کے دوران اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے بھی پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے؟ تو ساندرا نے کہا ” جی ہاں اور اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے کیونکہ ایک اداکارہ کے لئے سکرین پر پر کشش نظر آنا بیحد ضروری ہے البتہ میں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے اور میرے خوبصورت نظرآنے میں ایک میک آرٹسٹ کا کمال ہے“۔ ساندرا کے مطابق جو لوگ بھی خوبصورت نظر آنے کے لئے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں انہیں اس کو چھپانا نہیں چاہےے کیونکہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔
پہلے آیئے پہلے پایئے!
یہ اشتہار آج کل آپ کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کو مل رہا ہوگا کیونکہ خبروں کی زینت بنی رہنے والی لنڈسے لوہان جو کہ جیل سے رہا ہو کر اپنے گھر سکون سے رہ رہی ہیں لیکن ان کی ماں ایسا نہیں چاہتی بلکہ لِلو کی والدہ ڈائنا لوہان چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ ان کے گھر میں رہے جب لنڈسے نے ایسا کرنے سے منع کیا تو ڈائنا نے لنڈسے کے سامان پر لوٹ سیل لگا کر انٹر نیٹ پر اشتہار دے دیا جس پر للِو نے پولیس کو بلا لیا اور دوستوں کی مدد سے اپنے سامان کو بچانے کی بھی کوشش کی تاہم جو سامان بک چکا ہے وہ تو واپس آنے سے رہا البتہ لنڈسے اپنی والدہ کے بارے میں کہتی نظر آرہی ہیں کہ” اس کے پاس کرائے کے لئے پیسے نہیں ہیں اسی لئے میرے کپڑے، جوتے اور فرنیچر بیچ کر گزارا کر رہی ہے“۔ ماں اور بیٹی کا یہ ڈرامہ تو پتا نہیں کب تک جاری رہے البتہ سیل ختم ہونے والی ہے سو پہلے آیئے اور پہل پایئے کی بنیاد پر لِلو کے سامان پر اپنا حق جتانا نہ بھولیئے گا۔
فاسٹ اینڈ فیوریس 7کا کراچی میں شاندار پریمئیر
کراچی کے علاقے تین تلوار میں واقع اوشن مال کے سنے پیکس میں ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس7“ کا رنگا رنگ اور ایکشن سے بھرپور پریمئیر ہوا ۔اس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔ یہ پریمئیر ملک کے ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دھوم مچانے والی فلم کو شائقین نے بیحد پسند کیا اور تاحال سمینا گھروں میں ہاو¿س فل جاری ہے۔پریمئیر کے موقع پر معروف ٹی وی ہوسٹ انوشے اشرف نے کہا کہ” مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے اس فلم کو لانچ کرنے میں پہل کی۔ اس طرز کی فلمیں پاکستان میں لانچ کرنے سے سنیما انڈسٹری میں مقابلے کی فضا قائم ہوگی“۔ کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی کمپنی پاکستانی فلم بینوں کیلئے یہ فلم لیکر آئی اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین نہ صرف فلم میں رفتار اور ایکشن سے محضوظ ہوئے بلکہ ہماری تیز رفتار سروس سے بھی مستفید ہو رہے ہونگے۔