حکومت کا بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزارت صحت نے عالمی پابندیوں سے بچنے کے لئے ازخود پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ہفتے صوبائی وزراء صحت کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔