پاک فضائیہ کے سربراہ سے ایشین سکواش فیڈریشن کے صدر کی ملاقات
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے صدر ایشین سکواش فیڈریشن ڈیوڈ موئی نے ملاقات کی جس میںسکواش کی بہتری اور پروموشن کیلئے پاکستان کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے موجودہ سازگار ماحول میں ایسے مزید بین الاقوامی ٹورنامنٹس کروانے پر زور دیا۔ ڈیوڈ موئی نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں گے۔