پرتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی
لزبن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ہالینڈ کے جوڑی دار ڈبلز کے جین جولین راجر نے پرتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اعصام الحق اور جین جولین راجر نے سیمی فائنل میں اطالوی جوڑی ڈینیئل براسیالی فیبیو فوگینی کو شکست دی۔ اعصام الحق کی کامیابی کا سکور چھ چار، چار چھ اور دس چھ رہا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ میکسیکو کے آئس گونزالیز اور امریکہ کے ایس پسکائی سے ہو گا۔ اعصام الحق قریشی نے کوارٹرفائنل میں بھارت کے روہن بوپنا اور اسرائیل کے اینڈی رام کو شکست دی تھی۔ پہلے را¶نڈ میں لورنیزی پا¶لو اور ہسپی انڈریاز کو ہرایا تھا۔