دوبارہ ٹیم کا حصہ بنوں گا : شاہد آفریدی
اسلام آباد (ثناءنیوز)آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں عزت و وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہوں ابھی میں نے کرکٹ کھیلنی ہے محنت کر کے دوبارہ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ جب میں وکٹ لیتا تھا تو کہا جاتا رنز نہیں بناتا اب رنز بنائے تو وکٹیں لینے کا سوال اٹھایا جا رہا ہے میں ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا محنت سے واپس آﺅنگا۔