ایشین سکواش چیمپئن شپ: عامر اطلس‘ عبداللہ میزیان فائنل میں پہنچ گئے‘ مقابلہ آج ہو گا

مئی 05, 2013

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) مصحف سکواش کمپلیکس میں پی ایم سی 17ویں ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے پاکستان کے عالمی نمبر 61 عامر اطلس خان اور کویت کے عبداللہ میزیان نے فائنل کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا۔ لیڈیز سیمی فائنل میچز میں ٹاپ سیڈ ملائیشیا کی لووی ورن نے ہانگ کانگ کی جوئی چن کو 11-7, 11-9 اور 11-7 سے جبکہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کی اینی او نے ملائیشیا کی ڈیلیا آرنلڈ کو 11-3, 11-5 اور 17-15 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کے عامر اطلس خان نے ملائیشیا کے محمد اسرف اذان کو 11-9, 3-11, 11-9 اور 11-9 سے شکست دی۔ عامر اطلس خان کو ہوم کرائڈ کا ایڈوانٹج بھی ملا۔ دوسرے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈ کویت کے عبداللہ میزیان نے پاکستان کے فرحان محبوب کو باآسانی 11-3, 11-8 اور 14-12 سے شکست دی۔ فائنل آج شام چار بجے کھیلا جائیگا جبکہ لیڈیز فائنل اس سے قبل دو بجے بعد دوپہر کھیلا جائیگا۔ 

مزیدخبریں